اس رکوع کو چھاپیں

سورة النحل حاشیہ نمبر۴١

یعنی تمام جسمانی اشیاء کے سائے اس بات کی علامت ہیں کہ پہاڑ ہوں یا درخت ، جانور ہوں یا انسان، سب کے سب ایک ہمہ گیر قانون کی گرفت میں جکڑے ہوئے ہیں ، سب کی پیشانی پر بندگی کا داغ لگا ہوا ہے ، اُلوہیت میں کسی کا کوئی ادنیٰ حصہ بھی نہیں ہے۔ سایہ پڑنا ایک چیز  کے مادّی ہونے کی کھلی  علامت ہے، اور مادّی ہونا بندہ و مخلوق ہونے کا کھلا ثبوت ۔