اس رکوع کو چھاپیں

سورة النحل حاشیہ نمبر١١۹

یعنی وہ اکیلا   انسان بجائے خو د ایک اُمت تھا۔ جب دنیا میں کوئی مسلمان نہ تھا تو ایک طرف وہ اکیلااسلام کا علمبردار تھا  اور دوسری طرف ساری دنیا کفر کی علمبردار تھی۔ اُس اکیلے بندۂ خدا نے وہ کام کیا  جو ایک امّت کے  کرنے کا تھا۔ وہ ایک شخص نہ تھا بلکہ ایک پورا ادارہ تھا۔