اس رکوع کو چھاپیں

سورة الحجر حاشیہ نمبر۲۸

یعنی نیک لوگوں کے درمیان آپس کی غلط فہمیوں کی بنا پر دنیا میں اگر کچھ کدورتیں پیدا ہوگئی ہوں گی تو جنّت میں داخل ہونے کے وقت وہ دور ہو جائیں گی اور ان کے دل ایک دوسرے کی طرف سے بالکل صاف  کر دیے جائیں گے ۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو  سورۂ اعراف۔ حاشیہ نمبر ۳۲)۔