اس رکوع کو چھاپیں

سورة الرعد حاشیہ نمبر۳١

 اس تمثیل  میں اُ س علم کو جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم  پر وحی کے ذریعے سے نازل  کیاگیا تھا، آسمانی بارش سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اور ایمان لانے والے سلیم الفطرت لوگوں کو ان ندی نالوں کے مانند ٹھیرایا گیا ہے جو اپنے اپنے ظرف کے مطابق بارانِ رحمت سے بھر پور ہو کر رواں دواں ہو جاتے ہیں۔ ۔ اور اُس ہنگامہ و شورش  کو جو تحریکِ اسلامی کی خلاف منکرین و مخالفین نے برپا کر رکھی تھی اُس جھاگ اور اُس خس و خاشاک سے تشبیہ دی گئی ہے جو ہمیشہ سیلاب کے اُٹھتے  ہی سطح پر اپنی اچھل کود دکھانی شروع کر دیتا ہے۔