اس رکوع کو چھاپیں

سورة یوسف حاشیہ نمبر٦١

یہ انہوں نے  اپنی خفت مٹانے کے لیے کہا ۔ پہلے کہہ چکے تھے کہ ہم لوگ چور نہیں ہیں۔ اب جو دیکھا کہ مال ہمارے بھائی کی خرجی سے برآمد ہوگیا ہے تو فوراً ایک جھوٹی  بات بنا کر اپنے آپ کو اس بھائی سے الگ کر لیا اور اس کے ساتھ اس کے پہلے بھائی کو بھی لپیٹ لیا۔ اس سے اندازہ  ہوتا ہے کہ حضرت یوسفؑ  کے پیچھے بن یمین کے ساتھ ان بھائیوں کا کیا سلو ک رہا ہو گا اور کس  بنا پر اس کی اور حضرت یوسفؑ کی یہ خواہش ہو گی  کہ وہ سن کے  ساتھ نہ جائے۔