اس رکوع کو چھاپیں

سورة ھود حاشیہ نمبر۳۵

یعنی میں ایک بے غرض ناصح ہوں۔ اپنے کسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ تمہارے ہی بھلے کے لیے یہ ساری مشقتیں اور تکلیفیں برداشت کر رہا ہوں۔ تم کسی ایسے ذاتی مفاد کی نشان دہی نہیں کر سکتے جو اس امر حق کی دعوت دینے میں اور اس کے لیے جان توڑ محنتیں کرنے اور مصیبتیں جھیلنے میں میرے  پیشِ نظر ہو۔ (ملاحظہ ہو المومنون ، حاشیہ ۷۰۔ ، یٰس حاشیہ ۱۷ ، الشوریٰ، حاشیہ ۴۱)