اس رکوع کو چھاپیں

سورة ھود حاشیہ نمبر ۱۱۴

یعنی جو برائیاں دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں اور جو برائیاں تمہارے ساتھ اس دعوت حق کی دشمنی میں کی جارہی ہیں ان سب کو دفع کرنے کا اصلی طریقہ یہ ہے کہ تم خود زیادہ سے زیادہ نیک بنو اور اپنی نیکی سے اِس بدی کو شکست دو، اور تم کو نیک بنانے کا بہترین ذریعہ یہ نماز ہے جو خدا کی یاد کو تازہ  کرتی  رہے گی اور اس کی اطاعت سے ، تم بدی کے اِس منظم طوفان کا نہ صرف مقابلہ کر سکو گے بلکہ اسے دفع کر کے دنیا میں عملًا خیر و صلاح کا نظام بھی قائم کر سکو گے ۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو العنکبوت حواشی ۷۷  تا ۷۹