اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعراف حاشیہ نمبر۷۵

 مدین کی یہ تباہی مد تہائے دراز تک آس پاس کی قوموں میں ضرب المثل رہی ہے۔ چنانچہ زَبورِ داؤد میں ایک جگہ  آتا ہے کہ اے خدا فلاں فلاں قوموں نے تیرے خلاف عہد باندھ لیا ہے لہٰذا تو ان کے ساتھ وہی کو جو تو نے مدیان کے ساتھ کیا(۸۳۔۵تا۹)۔ ااور یَسعِیاہ بنی ایک جگہ بنی اسرائیل کو تسلی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آشور والوں سے نہ ڈرو، اگر چہ  وہ تمہارے لیے مصر یوں  ی طرح ظالم بنے جا رہے ہیں لیکن کچھ دیر نہ گزرے گی کہ رب الافواج ان پر اپنا کوڑا برسائے گا  اور ان کا وہی حشر ہو گا جو مَد یان کا ہوا(یسعیاہ: ١۰۔۲١ تا ۲٦)۔