اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعراف حاشیہ نمبر ۶۰

 یعنی عاد کے انجام سے سبق لو۔جس خدا کی قدرت نے اُس مفسد قوم کو برباد کر کے تمہیں اس کی جگہ سر بلند کیا، وہی خدا تمہیں برباد کر کے دوسروں کو تمہارا جا نشین  بنا سکتا ہے اگر تم  بھی عاد کی طرح مفسد بن جاؤ۔(تشریح کے لیے ملاحظہ  ہو حاشیہ ۵۲)