اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعراف حاشیہ نمبر۳۹

 یعنی وہ دوبارہ اِس دنیامیں واپس آنے کی خواہش کریں گے اور کہیں گے کہ جس حقیقت کی ہمیں خبر دی گئی تھی اور اُس وقت ہم نےنہ مانا تھا،  اب وہ مشاہدہ کر لینے کے بعد ہم اس سے واقف ہو گئے ہیں، لہٰذا اگر ہمیں  دنیا میں پھر بھیج دیا جائے تو ہمارا طرز عمل وہ نہ ہو گا جو پہلے تھا۔ اس درخواست اور اس کےجوابات کے لیے ملاحظہ ہو الانعام، آیات ۲۷ ۔ ۲۸ ، ابراہیم ۴۴ ۔ ۴۵ ، السجدہ ۱۲ ۔ ۱۳ ، فاطر ۳۷۔ ، الزمر ۵۶ تا ۵۹ ، المومن ۱۱ ۔ ۱۲ ۔