اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعراف حاشیہ نمبر١۰١

 بائیبل میں تصریح ہے کہ یہ دونوں تختیاں پھتر کی  سلیں تھیں، اور ان تختیوں پر لکھنے کا فعل بائیبل اور قرآن دونوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف منسُوب کیا گیا ہے۔ ہمارے پاس کوئی ذریعہ ایسا نہیں جس سے ہم اس بات کا تعیُّن کر سکیں کہ آیا ان تختیوں پر کتابت کا کام اللہ تعالیٰ نے براہِ راست اپنی قدرت سے کیا تھا، یا کسی فرشتے سے یہ خدمت لی تھی، یا خود حضرت موسیٰ کا ہاتھ استعمال فرمایا تھا۔(تقابل کے لیے ملاحضہ ہو بائیبل، کتاب خروج، باب ۳١، آیت١۸۔باب ۳۲،آیت ١۵،١٦ و استثناء باب ۵ آیت ٦۔۲۲)