اس رکوع کو چھاپیں

سورة المائدہ حاشیہ نمبر۹٦

بائیبل کی کتاب احبار(باب ۲۶) اور استثناء( باب ۲۸)” میں حضرت  موسیٰ علیہ السّلام کی ایک تقریر  نقل کی گئی ہے جس میں انہوں نے بنی اسرائیل کو بڑی تفصیل کے ساتھ بتایا ہے کہ اگر تم احکامِ الٰہی کی ٹھیک ٹھیک پیروی کرو گے تو کس کس طرح اللہ کی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے جاؤ گے ، اور اگر کتاب اللہ کو پسِ پشت ڈال کر نافرمانیاں کرو گے تو کس طرح بلائیں اور مصیبتیں اور تباہیاں ہر طرف سے تم پر ہجوم کریں گی۔ حضرت موسیٰ ؑ  کی وہ تقریر قرآن کے اِس مختصر فقرے کی بہترین تفسیر ہے۔