اس رکوع کو چھاپیں

سورة المائدہ حاشیہ نمبر۴۳

اِس سے مراد فلسطین کی سرزمین ہے جو حضرت ابراہیم ؑ  ، حضرت اسحاق ؑ  اور حضرت یعقوب ؑ  کا مسکن رہ چکی تھی۔ بنی اسرائیل جب مصر سے نکل آئے تو اسی سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے اُن کے لیے نامزد فرمایا اور حکم دیا کہ جاکر اسے فتح کر لو۔