اس رکوع کو چھاپیں

سورة النساء حاشیہ نمبر۷۴

یعنی جب انہیں خدا کے احکام سُنائے جاتے ہیں تو زور سے  کہتے ہیں کہ   سَمِعْنَا ( ہم نے سُن لیا) اور آہستہ کہتے ہیں عَصَیْنَا (ہم نے قبول نہیں کیا)۔ یا اَطَعْنَا (ہم نے قبول کیا) کا تلفظ اس انداز سے زبان کو لچکا دے کر کرتے ہیں کہ عَصَیْنَا بن جاتا ہے۔