اس رکوع کو چھاپیں

سورة البقرة حاشیہ نمبر۲۴

اِس سے پہلے مکّے میں کئی بار یہ چیلنج دیا جا چکا تھا کہ اگر تم اِس قرآن کو انسان کی تصنیف سمجھتے ہو، تو اس کے مانند کوئی کلام تصنیف کر کے دکھا ؤ ۔ اب مدینے پہنچ کر پھر اس کا اِعادہ کیا جارہا ہے۔ (ملاحظہ ہو سُورہٴ یونس ؑ ، آیت ۳۸ و سُورہٴ ہُود ، آیت ۱۳  ۔ بنی اسرائیل ، آیت ۸۸۔ الطور، آیت ۳۳۔۳۴)